آرمی چیف کی سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

May 05, 2021 | 18:14:PM

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک سعودی دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک سعودی عسکری تعاون سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعاون خطے میں امن اور سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، 
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے علاقائی تعاون، امن و استحکام بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  8 مئی سے مکمل لاک ڈا ؤن ۔۔پنجاب حکومت کا اعلان

مزیدخبریں