سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، بونس دینے کا اعلان

May 05, 2021 | 18:21:PM

(24 نیوز) واپڈا کے افسر و ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری، عیدالفطر پر ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے، عیدالفطر پر ملازمین کو بونس دینے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔
کنٹریکٹ پر تعینات افسران کو بھی قوانین کے مطابق بونس دیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال کے دوران مالی غبن میں ملوث ملازمین کو بونس نہیں ملے گا جبکہ انکوائریز میں کلیئر ہونے پر بونس جاری کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب سی ای او ریلوے نثار احمد میمن نے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے باوجود تمام ڈویڑنل سپریٹنڈنٹس کی چھٹیاں منسوخ کردیں، احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت تمام ڈی ایس 9مئی سے 16مئی تک اپنے دفاتر میں ہی رہیں۔ 
سی ای او ریلوے نثار احمد میمن نے احکامات جاری کئے کہ ڈویڑنل سپریٹنڈنٹس مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کی آمد ورفت کو بروقت بنائیں،ٹریک کی سکیورٹی سمیت ٹرین آپریشن کو بہتر بنائیں۔انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں۔۔ عیدالفطر پر11 چھٹیوں کا اعلان

مزیدخبریں