(24نیوز)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ مک گل کو تاوان کے لیے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کرنے کا انکشاف۔ اغوا کار انہیں شہر سے باہر ایک جگہ لے گئے جہاں سابق کرکٹر کو تشدد کا نشانہ، استری سے جلایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں اور پھر ایک گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کو 3 افراد نے سابق لیگ اسپنر اسٹیورٹ مک گل کو ایک انٹرسیکشن پر روکا اور گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد سڈنی میں بدھ کو آپریشن کر کے 4 مسلح افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی عمریں 27 سے 46 سال کے درمیان ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسٹیورٹ مک گل کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یا د رہے کہ اسٹیورٹ مک گل کا شمار آسٹریلیا کے بہترین لیگ اسپنرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے 44 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی بھی کی تاہم شین وارن کی وجہ سے ان کی ٹیم میں شمولیت مستقل نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ۔۔ثانیہ مرزا نے دنیا کو بھارت کی مدد کرنے کی اپیل کر دی