سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تیار ، کس کو قصور وار قراردیاگیا،جان کرآپ بھی حیران رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور اے سی سیالکوٹ کے درمیان تلخ کلامی کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کو قصور وار قراردیاگیا ہے ، رپورٹ کے مطابق انتظامی طور پررمضان بازار میں اے سی سیالکوٹ کی کوتاہی نظرآئی ،اشیا کی کوالٹی چیک کرنے کے بجائے اسسٹنٹ کمشنر اپنی گاڑی میں بیٹھی رہیں۔
رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ معاون خصوصی اور اے سی کے درمیان سخت تکرار کی وجہ سونیا صدف کا رویہ تھا ،سستے رمضان بازار میں ناقص کوالٹی کے پھل موجود تھے ،چینی کے حصول کیلئے ضعیف افراد کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: شمشاد اختر اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب