بل گیٹس سے طلاق کے بعد ملینڈا دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون بن جا ئینگی

May 05, 2021 | 20:18:PM

(24نیوز) بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس کی طرف سے گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں طلاق کا انکشاف ہونے کے بعد دنیا حیرا ن رہ گئی تھی۔ دی گارڈین کے مطابق اب طلاق کے بعد ملینڈا ممکنہ طور پر دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون بن سکتی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس اور ملینڈا کے درمیان شادی کے وقت کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا تھا۔ اس صورت میں ر یاست واشنگٹن کے قانون کے تحت غالب امکان ہے کہ بل گیٹس کی آدھی دولت ملینڈا کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ۔۔ثانیہ مرزا نے دنیا کو بھارت کی مدد کرنے کی اپیل کر دی

اس وقت بل گیٹس کے پاس 146ارب ڈالر کی دولت ہے، چنانچہ ملینڈا کو اس میں سے 73ارب ڈالر ملیں گے۔ اس صورت میں وہ دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون بن جائیں گی۔ دنیا کی سب سے امیر ترین خاتون 67سالہ فرینکوئس بیٹن کورٹ میئرز ہیں۔ وہ ایل اورئیل کی مالک ہے اور ان کے پاس 83ارب ڈالر کی دولت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی وڈ ستارے بھی کورونا سے متا ثرہ بھارت کی مدد کیلئے آگئے

مزیدخبریں