گورنر ہاوس میں لاکھوں کے گھپلوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)میڈیکل سنٹر گورنر ہاوس میں لاکھوں کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، میڈیکل سنٹرگورنر ہاوس میں لوکل پرچیز کے نام پر سرکاری خزانہ کو لاکھوں کا چونا لگایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل سنٹرگورنر ہاوس میں گزشتہ 3 سال سے لوکل پرچیز کے جعلی بل بنائے جارہے ہیں، معاملہ کی چھان بین کیلئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کو درخواست موصول ہوگئی۔ تمام تر کاغذات اور سیکرٹری ہیلتھ کے نام درخواست 24 نیوز نے حاصل کر لیں۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ 3 سالوں میں سینکڑوں لوکل پرچیز کے جعلی بل بنائے گئے، پچاس سے زائد جعلی بلوں کی رسیدیں24 نیوزنے حاصل کرلیں، پچاس سے زائد بلوں کیلئے ایک ہی پنسل اور ایک ہی فرد کے ہاتھ سے دوائی تجویز کی گئی۔ لوکل پرچیز کے بلوں کا نہ ریکارڈ ہے اور نہ ہی کسی ڈاکٹر کا نام اور دستخط لوکل پرچیز کیلئے کاغذی کارروائی ڈالنے کیلئے مریض کو صرف ایک دن کیلئے داخل کیاجاتاہے۔
ایک دن کیلئے ایک ہی مریض کو 16 سے 20 گولیاں لکھی گئی ہیں، ایک مریض، ایک دن میں 20 گولیاں کیسے کھا سکتاہے؟ ایک ہی مریض کو چار سے زائد بیماریاں ڈال کر بل بنائے گئے ہیں۔اس تمام تر معاملے میں ایم ایس ڈاکٹر شگفتہ، اکاونٹنٹ اور سٹور کیپر کا ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، بونس دینے کا اعلان