وزیراعظم کا سفیروں سے خطاب نیا ڈرامہ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے سفیروں سے خطاب کو ناکامی چھپانے کا نیا ڈرامہ قرار دےدیا ۔
مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ جی ایس پی پلس کی پاکستان کیلئے رعایت 2014 میں نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے ،ترجمان ن لیگ نے کہاکہ جی ایس پی پلس پر دوبار ریویوز نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران خان کی ناکامی ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ جی ایس پی پلس کی پاکستان کیلئے رعایت نواز شریف کی تجارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کےخلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب پاکستان کے سفیروں سے ویڈیو لنک پر خطاب اور خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے آپ کی ناکامی چھپ نہیں سکتی ۔عمران صاحب خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے نہ مہنگائی ختم ہو گی اور نہ سفیروں کے ساتھ ویڈیو لنک پر بات کرنے سے آپ کی خارجہ پالیسی کی سمت درست ہو گی ۔
انہوں نے کہاکہ عمران صاحب یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد آپ کی سفارتکاری کی ناکامی ہے ، یورپی یونین کے 27 ممالک نے آپ کے خلاف قرارداد منظور کی، سفیروں سے ویڈیو لنک کر کے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ یورپی پارلیمان کے 700 میں سے 686 ارکان نے پاکستان کے جی ایس پی پلس کے ریویو کے حق میں ووٹ دیئے، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں آٹا چینی چوری کی منظوری آپ دیں، لیکن کٹہرے میں دوسرے کھڑے ہوں؟ ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب دوائی چوری کرنے والے کو پارٹی عہدہ آپ دیں اور سزا ملے غریبوں اور کینسر کے مریضوں کو؟ عمران صاحب کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق اور پنجاب میں تبدیلی یقینی تھی اگر ۔۔۔قمر زمان کائرہ نے ایسا دعویٰ کردیا کہ مریم بھی پریشان ہو جائیں