پاکستانی سفارتخانوں کا اپنے شہریوں سے رویہ مناسب نہیں : وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے سفارتی عملے کے رویے کو نامناسب قرار دے دیا۔
دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفرا سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی سفارتخانوں کا اپنے شہریوں سے مناسب رویہ نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، خواہش ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے سفیروں کا رویہ اچھا ہو۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں کچھ پریشان کن صورتحال ہوئی، سعودی عرب میں پاکستان سفارتخانے کا فیڈ بیک مانگا تو حیران کن تھا۔ان کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے پاکستانی سفارتخانوں کا اپنے شہریوں سے مناسب رویہ نہیں ہوتا، پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی پاکستانی سفارتخانے سے متعلق شکایات ملیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہاکہ سفارتخانوں کا کام اپنے شہریوں کو سروس دینا ہے، پاکستانی سفارتخانے جیسے چل رہے ہیں اس طرح مزید نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانوں سے اپنے شہریوں کو 17مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں، سفارتخانوں کا نوآبادیاتی دور والا رویہ قبول نہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانوں سے متعلق شکایات زیادہ ہیں، یہی وہ ممالک ہیں جہاں سے زیادہ ترسیلات پاکستان آتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانوں اور شہریوں میں رابطے کا نظام نہیں، سٹیزن پورٹل پر سفارتخانوں میں غیر ضروری تاخیر کی شکایات ملیں۔ عمران خان نے کہا کہ سفارتی عملے کے ناروا رویے پر نظر رکھنے کا کوئی نظام نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق اور پنجاب میں تبدیلی یقینی تھی اگر ۔۔۔قمر زمان کائرہ نے ایسا دعویٰ کردیا کہ مریم بھی پریشان ہو جائیں