کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے بڑا اقدام، پنجاب کے بعد کے پی کے اور آزادکشمیر میں مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان 

May 05, 2021 | 21:30:PM
کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے بڑا اقدام، پنجاب کے بعد کے پی کے اور آزادکشمیر میں مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وائرس کے پھیلا ﺅ کو روکنے کیلئے حکومت نے پنجاب، کے پی کے اور آزادکشمیر میں مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان کردیا،مکمل لاک ڈاﺅن 8 سے 16 مئی تک ہو گا۔
لاک ڈاﺅن کے دوران ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اورسیاحتی مقامات بند رہیں گے، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہناہے کہ کورونا کے لحاظ سے آئندہ 15 سے 20 دن اہم ہیں ،لاہور کے داخلی اور خارجہ راستوں پر چیک پوائنٹس قائم ہوں گے ،چیک پوائنٹس پر پولیس رینجرز اور فوج تعینات ہو گی ۔
یاسمین راشد نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی ہے، کے پی میں بھی مکمل لاک ڈاﺅن کا نیا حکم نامہ جاری کردیاگیا،ادھر سندھ کے تمام سیاحتی مقامات عید کے دوران بند رہیں گے ، کینجھر جھیل، موئن جودڑو، گورکھ ہل، مکلی بھی شہریوں کیلئے بندکردی گئی ، 8 سے 15 مئی محکمہ سیاست سندھ کے تمام ریزورٹ، موٹلز بھی بند رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:  8 مئی سے مکمل لاک ڈا ؤن ۔۔پنجاب حکومت کا اعلان