(24نیوز)لوئر کوہستان کے علاقہ میں میت لے جانے والی ایمبولینس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تاہم اس سے قبل ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بغیر کسی سہارے کے گہری کھائی میں اتر کر لاشوں کو ایمبیولینس سے نکالا۔ ایمبولینس سوات سے میت لے کر کندیا کے علاقے میں جا رہی تھی کہ کیرو کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے بڑا اقدام، پنجاب کے بعد کے پی کے اور آزادکشمیر میں مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان
میت کے ساتھ جا نیوالے بھی میت بن گئے۔۔ایمبو لینس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جا ں بحق
May 05, 2021 | 22:13:PM