9 ویں اور 11 ویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کرنے سے متعلق خبریں ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی میدان میں آگئے ۔ بڑا اعلان کردیا

May 05, 2021 | 22:20:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے کی خبروں کو افواہ قراردیتے ہوئے کہاکہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے۔امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوںگے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ 9 اور 11 کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈز کے وقت کے مطابق لئے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، دعاﺅں کی اپیل

مزیدخبریں