بچی پر شارک کا حملہ۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ریاست ہوائی میں واقع اوہاوجزیرے کے ساحل پر اہل خانہ کے ساتھ تفریح کے لیے جانے والی 6 سالہ بچی شارک کے حملے میں بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق 6 سالہ بچی ساحل پر تقریباً ایک فٹ پانی میں لہروں سے کھیل رہی تھی کہ اسی دوران لہر کے ساتھ شارک مچھلی بھی آگئی۔شارک کی مخصوص آواز سن کر بچی ہوشیار ہوئی اور پھر اسے دیکھ کر وہ وہاں سے بھاگ گئی۔رپورٹ کے مطابق اس بچی کا نام انیلے ریزینٹیس ہے، جو کوئلوہ کی رہائشی ہے۔
بچی ایک روز قبل اپنے اہل خانہ کے ساتھ کالاما کے ساحل پر پہنچی اور پانی سے کھیلنے میں مصروف ہوئی تو اہل خانہ اس کی ویڈیو بنانے لگے تاکہ اس لمحے کو وہ موبائل میں ریکارڈ کر کے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ہونولو (بچی) کی والدہ نے جب شارک مچھلی کو دیکھا تو وہ چیخنا شروع ہوگئیں اور انہیں یہ محسوس ہوا کہ شاید اب وہ بچ نہیں سکے گی۔
والدہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اپنی بیٹی کے قریب شارک کو دیکھا تو بھاگ کر اس کے پاس گئی تاکہ بچا سکوں، مگر ہونولو نے صورت حال کو دیکھ کر خود بہت اچھا فیصلہ کیا۔جس کی وجہ سے اس کی زندگی بچ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: عینک لگانے پر ساتھیوں کے مذاق سے تنگ موسیٰ کو اچانک دنیا بھر سے اتنا پیا ر مل گیا کہ سیلبرٹی بن گیا