پنجاب یونیورسٹی کا ایم اے ،ایم ایس سی کے آن لائن داخلوں کا ریوائزڈ شیڈول جاری 

May 05, 2021 | 23:49:PM

(24 نیوز)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحانات2021ءکےلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایسے امیدوار جن کاسپلیمنٹری امتحان2020ءمیں آخری چانس تھا اور کووڈ ۔19میں امتحانات نہ ہونے کے باعث پیپردینے سے قاصر رہے وہ سالانہ امتحان2021ءمیں اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔
 ریگولر/لیٹ کالج /پرائیویٹ اورامپرووڈویژن ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحانات2021ءکےلئے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ31مئی 2021ءجبکہ ڈبل فیس کے ساتھ یکم جون2021تا7جون2021تک آن لائن فارم جمع کرواسکتے ہیں۔
تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں آپریشن۔۔2 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 3 جوان شہید

مزیدخبریں