ٹھنڈی ہوائیں اوربارش ۔محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں سبی اور تربت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں دادو، موہنجوداڑو اور نوابشاہ میں موسم شدید گرم رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور آرمی چیف سےگورنر پنجاب کی ملاقاتیں کب ہونگی? اہم خبر آ گئی
کراچی میں آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا،کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔شہر میں چلنے والی ہوا گرد آلود ہے۔
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش،سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔لوگوں نے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے پاس غیر اخلاقی ویڈیوز کس نے بھیجیں۔ خود ہی بتا دیا