ٹویٹر صارفین کیلئے بری خبر ۔۔مفت سہولت ختم کرنے کا عندیہ

May 05, 2022 | 14:05:PM
ایلون مسک ، کمپنی
کیپشن: ایلون مسک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹویٹر صارفین کو بری خبر سنا دی ۔ایلون مسک نے سرکاری اور کمرشل صارفین کے لیے فیس لگانے کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر خریدنے کے بعداپنے بیان میں ایلون مسک نے ٹویٹر پراعلان کیا کہ ٹوئٹر عام صارفین کے لیے ہمیشہ مفت ہوگا لیکن کمرشل اور سرکاری صارفین کو ہوسکتا ہے معمولی قیمت دینی پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نہ ہونے سے معمولی سرمایہ بہتر ہے۔


واضح رہے گزشتہ ہفتے رائٹرز نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایلون مسک نے بینکوں سے کہا ہے کہ ٹوئٹس کو مونیٹائز کرنے کے لیے نئے پہلو تیار کریں گے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کمپنی کی لاگت کم کرنے کے لیے ادائیگی ہوگی۔ایلون مسک نے بینکوں کو یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے کاروباری سرمایہ بڑھانے کے لیے فیچرز کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں ٹوئٹس سے پیسے بنانے کا نیا طریقہ بھی شامل ہے جو اہم معلومات پر مبنی ہو یا وائرل ہو جائے۔