عمران خان کو دھمکی آمیز خط ۔۔ حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

May 05, 2022 | 14:40:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نےسابق وزیراعظم عمران خا ن کی طرف سے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیشن آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے اس معاملے کی انکوائری کرے گا۔انکوائری کمیشن آزاد اور خود مختار ہوگا ۔ان کا کہناتھا کہ کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن کا فیصلہ عوام کے سامنے رکھا جائیگا، یہ اپنی نااہلی کو بیرونی سازش کا لبادہ نہیں پہنا سکتے ۔انکوائری کمیشن کا سربراہ ایسا شخص ہوگا جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا ،کاغذ لہرا لہرا کر الزام لگانے والے سب کٹہرے میں ہوں گے ۔

مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان سے متعلق بیان پر  بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ  یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے،  معاشی دہشتگرد، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں، سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، اس ٹولے نے 4 سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹویٹر صارفین کیلئے بری خبر ۔۔مفت سہولت ختم کرنے کا عندیہ

مزیدخبریں