نوازشریف کی تاحیات نااہلی کیسے ختم ہو گی۔ وزیرقانون نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبویﷺ میں ہونے والے واقعے کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہیں کیے جاسکتے، وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔