واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اور منفرد فیچر متعارف کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اورمنفرد فیچر متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق صارفین کی دیرینہ خواہش پر واٹس ایپ نے میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کرادیا۔ ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کرا دیا جائے گا، جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔تاہم گزشتہ ماہ اپریل کے اغاز میں واٹس ایپ انتظامیہ نے بتایا تھا کہ مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے اور اس میں اضافی ری ایکشنز شامل کرنے پر کام جاری ہے اور فیچر کو جلد عام کردیا جائے گا۔اب واٹس ایپ نے مذکورہ فیچر متعارف کرادیا، تاہم تاحال پاکستان سمیت کئی ممالک کے صارفین کے واٹس ایپ پر مذکورہ فیچر فوری طور پر سامنے نہیں آیا مگر جلد ہی پاکستانی صارفین بھی مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے 5 مئی کو اپنی مختصر فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ پر میسیج ری ایکشن فیچر کو آج متعارف کرادیا گیا۔
انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کمنٹ میں مزید بتایا کہ واٹس ایپ کے ماہرین مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں اضافی ری ایکشن بھی شامل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹویٹر صارفین کیلئے بری خبر ۔۔مفت سہولت ختم کرنے کا عندیہ