پہلا معرکہ ہم مار چکے ہیں، دوسری کامیابیاں بھی جلد ملیں گی،آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پہلا معرکہ ہم مار چکے ہیں، باقی امید ہے کہ دوسری کامیابیاں بھی جلد ہوں گی۔
آصف علی زرداری نے 60 میل کے علاقے 6 چک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ساری دنیا سے ورکروں اور غریب کیلئے لڑ رہا ہوں،پاکستان ایک غریب ملک ہے، جس امیر ملک بنانا ہے، وہ ہم بنائیں گے۔
سابق صدر نے کہاکہ سب پوچھے ہیں آپ کی پیدائش نواب شاہ کی ہے، میں فخر محسوس کرتا ہوں، انہوں نے کہاکہ میں ملک کی معیشت ٹھیک کروں گا ،میرا آنا جانا لگا رہے گا، آپ میرے لئے دعا کریں، ہمیشہ آپ کا پیار میرے دل میں رہے گا ۔
آصف علی زرداری کا کارکنوں سے کہناتھا کہ پہلا معرکہ ہم مار چکے ہیں، باقی امید ہے کہ دوسری کامیابیاں بھی جلد ہوں گی، انہوں نے کہاکہ بی بی نظیر بھٹو کی شہادت کو پندرہ سال بیت گئے ہیں آج بھی وہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے، آپ دعا کریں میں ہمیشہ سر اٹھا کر چلوں۔
انہوں نے کہاکہ بے نظیر تو بینظیر تھی دنیا بی بی کو کبھی نہیں بھلا سکتی، ذوالفقار علی بھٹو نے نیا وژن دیا جس کی پالیسیوں کے باعث آج ہمارا ملک مضبوط ہے ،سابق صدر نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں نواب شاہ میں گرمی بہت زیادہ ہے، گرمی مجھے کچھ نہیں کر سکتی میں کون سا پیرس میں پیدا ہوا تھا،ان کا کہناتھا کہ جیل کی سختیوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا ۔
آصف علی زرداری نے کہاکہ آپ دوستوں کے دلوں میں پیپلز پارٹی کا پیار ہے، اس لیے آج میں آپ کے ساتھ موجود ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماگولڈ سمتھ نے خاموشی توڑ دی