ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیس ؛ایف آئی اے کایوسف رضا گیلانی کو نوٹس ،8 مئی کو طلب

May 05, 2023 | 00:08:AM

(24 نیوز)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کردیا اور8 مئی کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
سابق وزیر اعظم کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے نوٹس کا اجرا کیا گیا ،سابق وزیر اعظم پر ایف آئی اے کراچی میں کرپشن کے میگا سکینڈل میں مقدمات درج ہیں،سابق وزیر اعظم پر ٹڈاپ میگا سکینڈل میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا ،ایف آئی اے ملتان نے نوٹس عدالتی احکامات پر جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے 7 ممبران کی رکنیت معطل کردی

مزیدخبریں