برطانیہ میں لوکل کونسلز کے انتخابات میں حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں میں پنجہ آزمائی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) برطانیہ میں لوکل کونسلز کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں حکمران جماعت کنزرویٹوپارٹی، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی، لبرل ڈیمو کریٹس، گرین پارٹی اور آزاد امیدوار پنجہ آزما ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لوکل کونسلز کے انتخابات کے لئے4831 وارڈز میں 8ہزار57 نشستوں کیلئے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، 230کونسلز کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں ، برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان لوکل انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، ان انتخابات کو برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے لئے بڑا امتحان قرار دیا جارہا ہے۔