(24 نیوز) شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر آئیں، ملک کے لئے کچھ کریں، اگر ملک میں غیر یقینی صورتحال ہوگی تو کوئی سرمایہ کاری نہیں کریگا، سابق چیف جسٹس پیسوں کے عوض سیاسی پارٹیوں کا ٹکٹ دے رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کو عمران خان نے نوازا ہے، عمران خان نے صادق و امین کا سرٹیفکٹ دے دیا، ثاقب نثار کے سارے ججمنٹ سیٹسائیڈ کئے جائیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس ملک میں عمران خان نے گھر گھر میں جھگڑا ڈالا ہے، ملک کےماحول کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کرنا ہے، برطانیہ میں عمران خان نے ججوں کی جو بے عزتی کی وہ ریکارڈ پر ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جسٹس فائز عسی کو قانون پر یقین کرنے والا جج سمجھے جاتے ہیں، عمران خان نے سیاست میں مذہب کو شامل کیا، اسٹیبلشمنٹ کہہ رہی ہے وہ غیر جانب دار ہیں، اسکو سراہنا چاہئے، اداروں نے جس طرح برداشت کا مظاہرہ کیا ہے اس کو سلام پیش کرتا ہوں۔