(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ پلک تیواری نے سلمان خان کے ڈریس کوڈ سے متعلق اپنے کمنٹس کی وضاحت پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ پلک تیواڑی جنہوں نے گزشتہ ماہ گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان سے منسوب ایک کمنٹ کیا تھا کہ "فلم "انتم" کے سیٹ پر انہوں نے ایک قاعدہ بنایا تھا کہ خواتین کو کس قسم کا لباس پہننا چاہیے"۔
پلک تیواری سلمان خان کی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان" سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے سے قبل فلمساز مہیش منجریکر کی اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔
علاوہ ازیں خواتین کے ڈریس کوڈ پر کمنٹس کچھ زیادہ ہی آنا شروع ہوئے تو اب پلک تیواڑی نے اپنے ایک نئے انٹرویو میں زور دیتے ہوئے کہا ان کے کمنٹس کا مطلب سلمان خان اور انکے سیٹ کے لیے بنائے گئے طریقہ کار کو غیر مناسب قرار دینا نہیں تھا اور نہ ہی وہ سلمان خان کے حوالے سے کوئی تنازع تخلیق کرنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ پلک تیواری معروف ٹیلی ویژن اور بھارتی فلموں کی اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی ہیں اور سلمان انہیں تب سے جانتے ہیں جب وہ بہت چھوٹی تھیں۔
ان کی والدہ شویتا، سلمان کی میزبانی میں ہونے والے رئیلٹی شو بگ باس 2010 کی ونر تھیں۔ سلمان خان نے پلک کے انٹرویو کے بعد کہا تھا کہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ مرد خواتین کی جانب دیکھتے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا رویہ میرے ارد گرد ہو۔