نواز شریف جلد پاکستان تشریف لائیں گے،وزیراعظم

May 05, 2023 | 00:57:AM
نواز شریف جلد پاکستان تشریف لائیں گے،وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان تشریف لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ نون نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ نواز شریف سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی، میاں نواز شریف جلد پاکستان تشریف لائیں گے، وزیراعظم کاکہناتھا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئے، ایک دن میں الیکشن پر پوری قوم کا اتفاق ہے ۔