قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر متقی 3 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ 6 مئی کو 5 ویں چین، پاکستان، افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے، چین کے وزیر خارجہ کن گینگ بھی سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
ترجمان کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر متقی کے وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔
????: PR NO. 8️⃣2️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣3️⃣
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) May 4, 2023
Curtain Raiser: Visit of the Acting Afghan Foreign Minister to Pakistan — 05-08 May 2023
????⬇️https://t.co/NpOrz1Kujo pic.twitter.com/knIbXdGKNf
افغان وزیر خارجہ کے دورے کے دوران دوطرفہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے، جن میں اقتصادی، تجارتی، روابط، امن و سلامتی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے پاکستان ایک پرامن، خوشحال، مستحکم اور منسلک افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکومت کے ساتھ عملی روابط کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔