(کومل اسلم، رابیل اشرف)لاہور اور کراچی کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا، لاہورشہر میں سورج کی ہلکی کرنوں کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے، دوسری جانب شہر قائد میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سےکم درجہ حرارت 22 ڈکری تک ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہرمیں آلودگی کی مجموعی شرح 114ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح168ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 158ریکارڈ، شاہدرہ میں آلودگی کی شرح 149ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: حج آپریشن 1444ھ: السعودی ایئر کا معاہدہ، 164 طیارے مختص
دوسری جانب شہر قائد میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
پاکستان کے آلودہ شہروں میں آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبرپرآ گیا جبکہ شہر قائد 7 ویں نمبر پر برقرار ہے۔
ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 90 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔