(ویب ڈیسک)کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وفاقی وزیر امیگریشن شان فریزر نے کہا ہے کہ اب پاکستانی شہری کینیڈا کا وزٹ ویزا 802 دن کے بجائے 60 دن میں حاصل کرسکیں گے۔
پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ پروسیسنگ ٹائم 802 دنوں سے کم کر کے 60 دن کر دیا گیا ہے،انہوں نے وعدہ کیا کہ ویزا پروسیسنگ ٹائم کو مزید کم کرتے ہوئے اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر متقی 3 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے