(24نیوز)پی ٹی آئی کے سابق سینئروزیرمیاں اسلم اقبال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ تھانہ سمن آباد میں شہری سید سجاد جی مدعیت میں درج کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں تشدد ، دھمکانے ، زدوکوب کرنے کی دفعات شامل ہیں،مقدمہ کے مدعی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر فرط جذبات میں آکر ویڈیو بنائی.
مدعی کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانے پر اسلم اقبال کے قریبی ساتھیوں نےکسی ادارے کا سمجھ کر پکڑ لیا اور مجھےمیاں اسلم کے پاس لے گئے ،میاں اسلم اور ساتھیوں نے 2موبائل اور 25ہزار روپے چھین لئے ،ملزموں نے ادارے کا اہلکار سمجھ کر زدوکوب کیا ، نیم برہنہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویزا پروسیسنگ ٹائم کم،کینیڈا نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی