تباہ کن بارشوں کے باعث روانڈا اور یوگنڈا میں لینڈ سلائڈنگ سے 136 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تباہ کن بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے روانڈا اور یوگنڈا میں 136 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو روانڈا حکام نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روانڈا میں کم از کم 129 اور یوگنڈا میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ امدادی کارکن گھروں میں پھنسے بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔
Major flash floods hit Rwanda, Over 105 killed
— Earth42morrow (@Earth42morrow) May 3, 2023
VC: Placide Art Rwanda #Floods #Storm #Rwanda #Rubavu #Uganda #Flooding #Rutsiro #Nyabihu #Rubavu #Ngororero #Weather #Climate #Viral pic.twitter.com/5NbyLQXs6B
روئٹرز کے مطابق خطے میں ہفتوں کی بارش کے بعد افراتفری کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، سرکاری ملکیتی روانڈا براڈکاسٹنگ ایجنسی نے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیچڑ کا پانی ایک زیر آب سڑک پر گر رہا ہے اور مکانات کو تباہ کر رہا ہے۔
Flooding and landslides triggered by heavy rains have killed at least 100 people in Rwanda authorities said, as rescuers hunted for survivors trapped in homes https://t.co/cun1YTPzbY pic.twitter.com/Ii4pOEyPb2
— Reuters (@Reuters) May 4, 2023
کئی علاقوں میں مکینوں پر چھتیں اس وقت منہدم ہو کر گریں جب وہ رات کو سو رہے تھے اور انہیں خود کو بچانے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ روانڈا کے مغربی صوبے کے گورنر فرانکوئس کا کہنا تھا کہ ان کی بنیادی ترجیح اب ہر اس گھر تک پہنچنا ہے جسے نقصان پہنچا ہے، تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جا سکے۔
یوگنڈا ریڈ کراس کے مطابق روانڈا کی سرحد کے قریب پڑوسی ملک یوگنڈا کے ایک پہاڑی علاقے میں بدھ کے روز چھ افراد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہو گئی۔