انٹر بینک میں ڈالر  پھر مہنگا،روپیہ کمزور

May 05, 2023 | 10:26:AM
انٹر بینک میں ڈالر  پھر مہنگا،روپیہ کمزور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی روپیہ کمزور، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا،ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 283 روپے 90 پیسے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے ۔

یاد رہے کہ چند دن قبل برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نےپیشگوئی کی تھی کہ ڈالر کی قیمت 2025 میں بڑھ جائے گی، 2024 سے 2027 کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کمزور رہے گا، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی طرف سے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب  کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پرملاجلارجحان دیکھا گیا جبکہ 100انڈیکس میں 41پوائنٹس کااضافہ ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں ملازمین کی پینشن روک دی گئی