تقریب میں کرتب کرتے ہوئے نوجوان کے چہرے کو آگ لگ گئی

May 05, 2023 | 11:13:AM
تقریب میں کرتب کرتے ہوئے نوجوان کے چہرے کو آگ لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تقریب کے دوران فائر سٹنٹ کرتے ہوئے نوجوان کے چہرے کو آگ لگ گئی جس سے نوجوان کے چہرے اور زبان کو آگ نے خوب متاثر کیا۔

فیسٹیول اور تقاریب کے دوران آگ سے کرتب دکھانہ بہت عام سی بات ہے۔ زیادہ تر آگ کے رنگ میں سے چھلانگ لگانا، آگ کو منہ کے ذریعے بھڑکانہ، آگ پر چلنا اور آگ کے ساتھ محتلف طرح کے کرتب کیے جاتے ہیں۔ تقاریب میں آگ کے ساتھ اس طرح کے مختلف کرتب دیکھنے والوں میں سنسنی پھیلانے کے علاوہ ان کو حیران اور پرجوش کرتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ سٹنٹ ساتھ ہی پرمارم کرنے والوں اداکاروں اور دوسروں کیلئے خطر کا باعث بھی ہوتےہیں۔ بعض اوقات یہ سٹنٹ آگ لگنے سے حادثات کے باعث۔ غیر متوقع تباہی کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تباہ کن بارشوں کے باعث روانڈا اور یوگنڈا میں لینڈ سلائڈنگ سے 136 افراد ہلاک 

کچھ ایسا ہی کرتے ہوئے ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں نوجوان اپنے منہ میں پٹرول لے کر آگ کو اپنے پھونک کے ذریعے بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے۔ سٹیج پر کھڑا نوجوان جوںہی اپنے منہ سے پٹرول بھرا پھونک ہاتھ میں پکڑی آگ والی سلاخ پر مارتا ہے تو پٹرول کے کچھ قطرے اس نوجوان کی داڑی پر گر جاتے ہیں جن پر آگ بھڑکنے کے ساتھ اس کے منہ میں بھی لگ جاتی ہے جس سے اس نوجوان کا چہرہ آگ کی زد میں آ جاتا ہے۔

نوجوان کے چہرے پر بھڑکتی آگ دیکھ کر پاس کھڑے دوسرے نوجوان بھاگ کر اس نوجوان کی مدد کرتے ہیں اور اس کے چہرے پر لگی آگ کو بجھانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔ آخر کار تھوڑی جدوجہد کے بعد نوجوان کے چہرے پر لگی آگ بجھ جاتی ہے اور نوجوان شکر کا سانس لیتا ہے۔

خوش قسمتی سے نوجوان کو آگ کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی شدید نقصان نہیں ہوتا۔ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے جس کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے علاوہ صارفین طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔