پی ٹی آئی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا ریاستی اداروں کیخلاف استعمال، تحقیقات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخواء کی نگراں حکومت نے تحریک انصاف کے گزشتہ دور میں بھرتی 1300 سے زائد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس ریاستی اداروں کیخلاف استعمال ہونے پر تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سےرجوع کرلیا۔
صوبائی محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایف آئی اے کو ارسا ل کردہ درخواست میں سرکاری خزانہ سے بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ذاتی اکاؤنٹس ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف استعمال کےحوالے سے کہا گیا ہے کہ ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف تحقیقات کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور میں صحت کارڈ پلس پر ہسپتالوں میں داخلے بند
درخواست میں کہا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سکیم کے تحت بھرتی 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے بھرتی کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق بیشترسوشل میڈیا انفلوئنسرز نے ذاتی اکاؤنٹس سے ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلائی اور ریاست کیخلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق تحریک انصاف دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تنخواہوں اور دیگرمدات میں مجموعی طور پر 24 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ دیگر اخراجات ان کے علاوہ ہیں۔