پاکستانی خواتین اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم رہیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتین عازمین حج اس سال بڑی سہولت سے محروم رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہی امور کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتین رواں سال اس سہولت سے محروم رہیں گی اور سابق قوانین کے تحت ہی حج کریں گی،انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستانی حکومت کی جانب سے حج انتظامات سابق حج اسکیم کے تحت ہی کئے گئے ہیں اس لئے پاکستانی خواتین اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم رہیں گے،ترجمان نے کہا کہ ہماری منظور کردہ پالیسی پرانی اسکیم کے تحت ہی ہے جس میں خواتین بغیرمحرم کے حج نہیں کر سکیں گی اورحج کیلئے ان کے ساتھ محرم کا ہونا لازمی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر محرم کے حج پالیسی کا اثر ویسے بھی پاکستانی خواتین پر زیادہ نہیں پڑے گا کیونکہ وہ اپنے خاندان یا محرم کے ساتھ ہی حج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں تاہم اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں بغیر محرم کے بھی حج پر جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاند گرہن آج ،کتنے بجے شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا
خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے نئی حج پالیسی میں دنیا بھر کی خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔