سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں اختلافات، 7عہدیداروں کی ممبرشپ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں اختلافات شدت اختیارکر گئے،صدرسپریم کورٹ بارعابدشاہدزبیری سمیت 7عہدیداروں کی ممبرشپ معطل کردی گئی۔
سیکرٹری سپریم کورٹ بارمقتدراخترشبیر،ایڈیشنل سیکرٹری شکیل احمدکی ممبرشپ معطل کر دی گئی،ایگزیکٹوکمیٹی نےصدرسپریم کورٹ بارودیگرعہدیداروں کی ممبرشپ معطل کی گئی ہے،ممبرشپ معطل کرنے کے حوالے سے پاکستان بار کونسل کو مراسلہ بھجوا دیا گیا
معاملے کے تنازع کے سلسلہ میں سپریم کورٹ بار کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پاکستان بار کونسل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نےپاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کردیا۔
سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے معاملات پر حکم امتناع جاری کر دیا،سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ بار کونسلز کا آپس کا معاملہ براہ راست بنیادی انسانی حقوق سے کیسے جڑا ہوا ہے؟جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کہاں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے معاملات سپریم کورٹ دیکھے گی؟
صدرسپریم کورٹ بارعابدشاہدزبیری نے کہا کہ عدالت شوکاز نوٹس کو معطل کر کے سیکرٹری اور ایڈشنل سیکرٹری کو بحال کرے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین عازمین حج بڑی سہولت سے محروم