سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، رینجرز اور فوج کی تعیناتی کیلئے درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ رینجرز اور فوج کی سیکیورٹی پر تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ریجرز کی اسٹیٹک تعیناتی اور فوج کی بطور کوئیک رسپانس فورس تعئاتی کیلئے پہلے بھی خطوط ارسال کیے گئے، سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی الیکشن 7 مئی کو ہوگا۔
خط کے متن میں مزید بیان کیا گیا ہے کہ پُرامن انتخابات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے آرمڈ فورسز کی پولنگ اسٹیشن کے باہر تعیناتی درکار ہے اس لیے پاک ریجنرز کی اسٹیٹک تعیناتی اور فوج کی بطور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کیلئے درخواست کی گئی ہے۔