(24 نیوز) ہفتہ وار مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے باعث مہنگائی کی مجموعی شرح ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی میں1.05 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 48.35 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں30 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتیوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کابدترین بحران،یوٹیلیٹی سٹورزپررش بڑھ گیا
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 8.91 فیصد مہنگا ہوا، آلو 3.99 اور خشک دودھ 3.81 فیصد مہنگا ہوا، دال چنا 1.96 اور دال مسور کی قیمت میں1.83 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں انڈے 1.81 اور مٹن کی قیمت 1.71 فیصد بڑھی، ایک ہفتے میں پیاز 16.69 اور لہسن 3.44 فیصد سستے ہوئے، جنٹس چپل 58.05 اور جنٹس سینڈل 33.36 فیصد مہنگے ہوئے، لیڈیز سینڈل14.31 اورواشنگ سوپ1.27 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے ٹماٹر کی قیمتوں میں3.41 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ ڈیزل,گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔