توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر 10 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت نے عمران خان کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔ چیئرمین تحریک انصاف پر 10 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان 10 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اورامجد پرویز،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اورخالد یوسف عدالت پیش ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی دہشتگردی کے 7 مقدمات میں10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
دوسرے جانب وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 190 کےتحت فوجداری کارروائی کی شکایت فائل کرنا غیرقانونی نہیں، شکایت دائر کی گئی اور توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوتی رہیں، شکایت کنندہ کے دستخط پر اعتراض اٹھایاگیا، حیرانگی ہے موجودہ اسٹیج پرشکایت کنندہ کے دستخط پر اعتراض اٹھایا گیا۔ عمران خان نےدونوں درخواستیں کیس تاخیرکا شکار بنانے کیلئے دائر کیں۔