چین کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چین کے وزیر خارجہ چن گانگ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، چن گانگ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
چینی وزیر خارجہ گوا سے پاکستان پہنچے ہیں،چینی وزیر خارجہ چن گانگ کل پاک چین سٹرٹیجک مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت کریں گے ،پاک چین سٹرٹیجک مذاکرات کے چوتھے دور کی صدارت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ مشترکہ طور پر کریں گے، یہ میکانزم دو طرفہ اہم معاملات کا جائزہ لیتا ہے۔
چینی وزیر خارجہ، بلاول بھٹو زرداری اور عبوری افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے ہمراہ سہہ فر یقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے،پاک چین سٹرٹیجک مذاکرات کا تیسرا دور جولائی 2021 میں چین کے شہر چینگڈو میں ہوا تھا۔
ذرائع کاکہناہے کہ سٹرٹیجک مذاکرات کے دوران دونوں فریق پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کی توثیق کریں گے، مہمان چینی وزیر خارجہ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کیلئے روڈ میپ تیار کرنے، علاقائی اور عالمی منظر نامے پر بھی تبادلہ خیال کریں گئے۔
ذرائع کاکہناہے کہ چینی وزیرخارجہ چن گانگ کا دورہ پاکستان اور چین کے تعلقات کی اہمیت اور ان کی سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا