(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافے کا امکان ہےکیونکہ ایف آئی اے نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کو گرفتار کرنے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا جس کے تحت فرح گوگی کو گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا، ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے درخواست کر دی ہے، انٹر پول سے فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بذریعہ انٹرپول اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ عدالت فرح گوگی کو منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے، فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہیں ، کہا جا رہا ہے کہ فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لیے ہیں اب انہیں ملک واپس لا کر عدالتی کارروائی کا آغاز کرنا باقی ہے۔