اراضی قبضہ انکوائری؛ عثمان بزدار اینٹی کرپشن میں پیش ،سوالنامہ تھما دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سرکاری اراضی پر قبضے کے معاملے میں اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے،اینٹی کرپشن ٹیم نے عثمان بزدار کو سرکاری ارضی پر قبضے کے حوالے سے سوالنامہ دے دیا ۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی ،عثمان بزدارکیخلاف میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کی 2 کنال 5 مرلہ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کا مقدمہ درج ہے،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن پنجاب نے آج طلب کیا تھا ،اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا