مستونگ ؛گرج چمک کیساتھ بارش، آسمانی بجلی گرنے سے3 افراد جاں بحق

May 05, 2023 | 18:37:PM

(24 نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ و گردو نواح کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے دوران قومی شاہراہ پر لکپاس کے قریب نوشکی کراس کے مقام پر موٹرسائیکل سواروں پر آسمانی بجلی گر گئی، آسمانی بجلی گرکے بعد موٹرسائیکل سوار گرگئے جس سے 3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اراضی قبضہ انکوائری؛ عثمان بزدار اینٹی کرپشن میں پیش ،سوالنامہ تھما دیا گیا
واقعے کی اطلاع ملنے پر لکپاس ریسکیو سینٹر کے انچارچ ڈاکٹر عدیل احمد رضاکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،زخمی اور جاں بحق افراد کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔
جاں بحق افراد موٹرسائیکل پر کوئٹہ سے مستونگ جارہے تھے، تین کا تعلق مستونگ کے علاقے کلی ٹھل دریخان اور ایک کا کوئٹہ سے ہے، آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں ریاض احمد ابابکی ساکن ٹھل دریخان، احسان الحق ولد مولوی فیض اللہ ساکن ٹھل دریخان جاں بحق جبکہ محمداشرف ساکن کوئٹہ اور غلام فاروق ولد محمد نزر ساکن ٹھل دریخان زخمی ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

مزیدخبریں