مسلسل مہنگا ہونےکے بعد سونا سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک سے کمی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہو گیا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 25 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، دس گرام سونا 257 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 92 ہزار 901 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کمی سے 2036 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ،ایک تولہ چاندی 80 روپے اضافے سے 2950 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے ۔