بلاول بھٹو ملک واپسی کیلئے بھارت سے روانہ

May 05, 2023 | 19:09:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز )چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  بھارتی شہر گوا سے ملک واپسی کیلئے  روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارتی شہر گوامیں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت  کی جس کے بعد اب وہ وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ، بلاول بھٹونے ایس سی اواجلاس میں پاکستان کاموقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

وطن واپسی پر بلاول بھٹو پاک  چین افغانستان وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چن گنگ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ دیرینہ دوست چین اور ہمسائیہ اسلامی ملک افغانستان کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ  چکے ہیں ۔

مزیدخبریں