(زاہد چوہدری) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کر گیا جبکہ 2 بدستور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے وار جاری، وائرس ایک اور قیمتی زندگی نگل گیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے متاثر ایک اور شخص انتقال کر گیا جب کہ 12 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
کرونا وائرس سے 71 سالہ مریض حمید لطیف ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ وائرس میں مبتلا 2 مریض بدستور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔