(24 نیوز ) پاکستانی معیشت کے لحاظ سے آج کا دن کافی اچھا رہا ہے، ڈالر اور سونا سستا ہونے کے بعد اب سٹاک ایکس چینج سے بھی بہتری کی خبر آئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 148 پوائنٹس کی اضافے پر ہوا، 100انڈیکس42 ہزار 241 کی سطح پر بند ہوا ہے،
آج 5.7 ارب روپے مالیت کے 17.8 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین ہوا، 155 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 174 کمپنیوں میں منفی رجحان رہا۔
دوسری جانباوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289.50 روپے سے کم ہوکر 287 روپے کا ہوگیا، یور کی بات کی جائے اس اس کی قدم میں 1 روپے کمی آئی ہے جس کے بعد یورو 316 روپے کا ہوگیا ہے، برطانوی پاونڈ کی بات کی جائے تو پاونڈ کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 50 پیسے اضافہ ہو اہے جس کے بعد پاونڈ 360.50 روپے کا ہوگیا ،
امارتی درہم 30 پیسے کمی سے 78.20 روپے کا ہوگیا، سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 76.20 روپے کا ہوا ہے ۔