وزیراعلی پنجاب کا نجی چینل کے سی ای او کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار افسوس

May 05, 2023 | 19:37:PM

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنچاب محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی  ہمدردی اور تعزیت کا اظہار   کرتے ہوئے کہا کہ" بیٹی اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے، بیٹی کا بچھڑ نا کسی سانحہ سے کم نہیں،اللہ تعالیٰ سلمان اقبال اور دیگر ا ہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں"۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ "مرحومہ کی وفات سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ غم کی  گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں"۔



مزیدخبریں