وفاقی وزیر تجارت نوید قمر سے اعلیٰ سطحی افغان وفد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

May 05, 2023 | 19:49:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر تجارت نوید قمر سے اعلیٰ سطحی افغان وفد کی ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام افغانی وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی،افغان وزارت خارجہ، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں،وزیر تجارت سید نوید قمر نے افغان وفد کا استقبال کیا۔
سید نوید قمر نے مہمانوں کو روایتی سندھی سکارف پہنائے اور تحائف دئیے ،وفاقی وزیر تجارت اور افغان وفد کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی،دونوں فریقین نے اقتصادی، تجارتی، روابط، اور امن و سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی امتیاز بیگ آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

مزیدخبریں