اداکارہ حرا سومرو بچوں سے دوری پر آبدیدہ ہو گئیں، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو کام کی وجہ سے بچوں سے دوری پر آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا سومرو نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں کار میں بیٹھے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ کے چہرے سے اداسی جھلکتی دکھائی دیتی ہے جب کہ ان کی آنکھیں سرخ اور چہرہ بھی لال پڑتا دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "کام کی مجبوری کے باعث بچوں سے مختصر مدت کے لیے دوری بھی بعض ماؤں کو پریشان کردیتی ہے اور وہ ڈپریشن میں چلی جاتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں بعض مائیں خود کو مجرم قرار دیتی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت اپنے بچوں کے لیے پریشان دکھائی دیتی ہیں"۔اداکارہ کا کہنا تھا ک " وہ ابھی ایسی ہی صورت حال سے گزررہی ہیں، جس باعث وہ پریشان بھی رہتی ہیں اور وہ خود کو مجرم بھی تصور کرتی ہیں"۔
حرا سومرو نے اپنے کیپشن میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ" ان کی دعا ہے کہ دنیا کے تمام والدین اپنے بچوں کے مقاصد پورے کرنے میں کامیاب ہوں اور خدا ہر ایک خاندان کی حفاظت کرے"۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے جذباتی پوسٹ کیے جانےپر متعدد شخصیات نے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں اچھی والدہ قرار دیا۔
View this post on Instagram
مداحوں نے بھی ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں بہترین ماں قرار دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کام کے لیے بچوں کو تنہا نہ چھوڑیں تو بہتر ہوگا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ حرا سومرونے 2018 سے "ماں صدقے" نامی ڈرامے سے کیریئر کا آٖغاز کیا تھا، انہوں نے "خدا اور محبت" جیسے مقبول ڈرامے میں فیروز خان کی بہن کا کردار ادا کیا۔حال ہی میں اداکارہ مقبول ترین ڈرامے"تیرے بن" میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآرہی ہیں، جب کہ انہوں نے "چھپکے چھپکے"اور "تیرے آنے سے" جیسے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھا ئیں ہیں۔
View this post on Instagram