گرج چمک ، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

May 05, 2023 | 20:57:PM

(ویب ڈیسک)شہراقتدار سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات کا  آج رات کے  موسم کے حوالےسے کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا ، بالائی و جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،جبکہ  بالائی سندھ اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔  ملک کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔

 ہفتہ  کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں  تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف ، ایبٹ آباد،مانسہرہ میں   تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ہے، پنجاب کےبیشتر جنوبی  اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ  لیہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، منڈی بہاؤالدین  اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان ،کرم ، وزیرستان ، پشاور،مردان  اور کوہاٹ  میں   تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات ، نارووال ، گوجرانوالہ ، سر گو دھا، بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں   موسم خشک رہے گا جبکہ  بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود  رہے گا۔

  سندھ کےبیشتر اضلاع میں   موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ  کشمیر اور  گلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،  کشمیر  میں چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش متوقع ہے ۔

مزیدخبریں