سنٹرل لندن میں دیو ہیکل تاج شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا،سیاحوں کی سلفیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کنگ چارلس کی تاجپوشی پر سنٹرل لندن میں سجایا گیا دیو ہیکل تاج شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا،تاجپوشی دیکھنے کیلئے لندن آنے والے سیاحوں نے تاج کےساتھ سلفیاں لیں۔
تفصیلات کے مطابق کنگ چارلس کی تاجپوشی سے قبل لندن کی سڑک پر دیوہیکل تاج سجا دیا گیا، لندن ماربل آرچ میں نصب سینٹ ایڈورڈ کراﺅن کا جائنٹ ریپلیکا سولہ فٹ اونچا اور تین سو کلو گرام بھاری ہے،جس میں چھتیس مختلف رنگوں کے گلاس سٹون لگائے گئے ۔لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کیلئے کھنچے چلے آرہے ہیں ۔
کراو¿ن ریپلیکا کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیںاورخوب انجوائے کررہے ہیں۔چارلس اوران کی اہلیہ کمیلا تاجپوشی کے موقع پر ملبوسات کے دو سیٹ پہنیں گے۔ آمد پر سرخ رنگ کا ٹکسڈو اورروانگی کے وقت ایک شاہی جامنی رنگ کا گاﺅن پہنیں گے ،یہ ملبوسات یا تو پہلے سے محفوظ کئے گئے ہیں یا لندن کی 334 سالہ ٹیلرنگ فرم ایڈی ریوین کرافٹ نے بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے ثاقب نثار کےخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا